ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ : کپل سبل نے کہا کوئی نہیں جانتا کہ 68 لوگوں کا قتل کس نے کیا!

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ : کپل سبل نے کہا کوئی نہیں جانتا کہ 68 لوگوں کا قتل کس نے کیا!

Thu, 21 Mar 2019 21:12:23    S.O. News Service

نئی دہلی،21مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ معاملے میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد کانگریس کی جانب سے اس پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ معاملے میں ملزمان کو بری کئے جانے کے ایک دن بعد جمعرات کو طنز کسا۔انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ 68 لوگوں کا قتل کس نے کیا۔عدالت نے اس معاملے میں سوامی اسیمانند سمیت چار ملزمان کو بری کر دیا ہے۔سبل نے ٹویٹ کر کہاکہ 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکہ ہوا۔68 افراد ہلاک، این آئی اے نے آٹھ افراد کو ملزم بنایا۔فیصلہ، کوئی نہیں جانتا کہ 68 لوگوں کو کس نے مارا۔ہمیں اپنی فوجداری نظام عدلیہ پر فخر کرنا ہوگا۔

غور طلب ہے کہ ایک خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ٹرین دھماکہ کیس میں بدھ کو سوامی اسیمانند اور تین دیگر کو بری کر دیا۔سال 2007 میں سمجھوتہ ٹرین دھماکے کیس میں 68 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔ ہریانہ میں پانی پت کے قریب 18 فروری، 2007 کو سمجھوتہ ایکسپریس میں اس وقت دھماکہ ہوا تھا، جب ٹرین امرتسر میں اٹاری کی طرف جا رہی تھی۔


Share: